حیدرآباد ترقی پذیر ۔۔۔۔۔۔ سپر مارکیٹس فرزین خان

Sep 16, 2014 at 12:46 AM
                  حیدرآباد ترقی پذیر ۔۔۔۔۔۔ سپر مارکیٹس   
فرزین خان
ویسے تو حیدرآباد دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتاجا رہاہے جس میں اہم کردار جگہ جگہ قائم سپر مارکیٹس ہیں۔ یہ مارکیٹس روایتی طرز کی حامل ہیں۔یہ اپنی مدد آپ کے اصولوں پر چلتی ہیں۔یہ سپر مارکیٹس بہت بڑے اور چوڑے مربع پر مقیم ہیں جن میں کھانے پینے کی اشیاء اور گھریلو اشیاء نہایت مناسب طریقے سے پیش کی جاتی ہیں۔ایک سروے کے تحت حیدرآبادکے۰۷فیصد عوام گھریلو خریداری کے لیے سپر مارکیٹس کا رخ کرتے ہیں۔ سپر مارکیٹس ہوں یا سپر اسٹورز، عوام کے رش نے ان جگہوں کو خاصا مقبول بنا دیا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں ہر قوم،ہر مسلک،ہر ذات کے لوگ آتے ہیں اور خریداری کرتے ہیں۔کوئی چھوٹا بڑا،امیر غریب کے فرق کو زیر بحث نہیں لاتا۔
حیدرآباد کے پوش علاقوں میں قائم یہ مارکیٹس نہایت خوب صورتی سے آراستہ کی گئی ہیں جہاں ایک چھت تلے ہر ممکن چیز دستیاب ہے۔یہ مارکیٹس مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں یہاں ہر اشیاء مختلف اقسام میں دستیاب ہے اور سب کی اپنی ایک جگہ مختص ہے۔ بعض مارکیٹس میں ایک برانڈ کی تشہیر اور اسکی مصنوعات کی فروخت کے لیے بہت سے اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں سے لوگ باآسانی اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے ہیں۔ یہاں لوگوں کے آرام کاخاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت میسر کی جاتی ہے۔ہر کونے میں درجنوں کیمرے نصب ہیں تاکہ ماحول کو خشگوار رکھا جائے اور کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچا جا سکے۔
آج کل کھلے آسمان تلے قائم بازاروں کی روشنیاں مدھم پڑتی جا رہی ہیں کیونکہ ان مارکیٹس اور اسٹورز میں ہر ممکنہ چیز دستیاب ہے جیسے خواتین کے لیے بوتیکس، جیولری، کھانے کی   اشیاء،گراسری،کراکری،بے بی فوڈز، بچوں کے کھلونے،فروزن اشیاء،کاسمیٹک،دوا سازی وغیرہ بارعایت دستیاب ہیں۔ان مارکیٹس میں خریداری کے ساتھ ساتھ لوگوں اورخصوصا بچوں کی تفریح کے لیے فوڈ کورٹ اور پلے ایریا بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔عوام کی رائے کے مطابق ان سپر مارکیٹس نے انہیں بہت سی سہولیات میسر کی ہیں جن سے انکی زندگی ایک حد تک سہل ہوگئی ہے۔ 
ان مارکیٹس میں بااخلاق اور تربیت یافتہ عملہ خدمات سرانجام دیتا ہے اور ہر کام ٹیکنیکل طریقے سے سر انجام دیا جاتا ہے۔ان جگہوں پر موجود عملے کا  ایک خاص یونیفارم ہوتا ہے جو ہر اسٹال پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتا ہے۔یہ عملہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ عید ہو یا رمضان، شادی کا موقع ہو یا ہو کوئی بھی تہوار،عوام انہی سپر مارکیٹس کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔ ان سپر اسٹورز کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں دیگر جگہوں کی نسبت سستی اور اعلی میعار کی مصنوعات ملتی ہیں ۔ ان سپر مارکیٹس سے متوسط طبقہ مستفید ہوتا ہے۔اسکے علاوہ ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہاں پارکنگ کی بھی سہولت میسر ہے اور نگرانی کے لیئے گارڈز بھی موجود رہتے ہیں۔یہ سپر مارکیٹس  لطیف آباد،کینٹ،نسیم نگر اورھالہ ناکہ سمیت پورے حیدرآباد میں اپنا راج قائم کر رہی ہیں۔جگہ جگہ پر سکون علاقوں میں قائم سپر مارکیٹس،ڈیپارٹمینٹل اسٹورز، بچت بازار نا صرف حیدرآباد کو پر رونق بنا تے ہیں بلکہ حیدرآباد کی ترقی میں بھی تعاون کر تے ہیں اور اس شہر کو دوسرے شہروں سے منفرد بھی بنا تے ہیں۔ اگر حیدرآباد یونہی دن بہ دن ترقی کرتا رہے تو کامیابی کی دوڑ میں کسی بڑے شہر سے پیچھے نہیں رہیگا اور اس کا شمار تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ شہروں میں ہونے لگے گا۔۔۔۔۔

Comments

Popular Posts